(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ہاپور کوتوالی علاقے میں تین بچوں کی ماں اپنے دیور کے ساتھ فرار ہوگئی۔ کافی تلاش کے بعد بھی بیوی نہیں ملی تو شوہر نے پولیس سے مدد مانگی۔ باپ نے اپنے تین بچوں کے ساتھ پولیس سے رابطہ کیا اور بچوں کی ماں کو تلاش کرنے کی درخواست کی۔ بچوں نے ہاتھ جوڑ کر ماں سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ لکشمی جو کہ تین بچوں کی ماں ہے، اپنے دیور کے پیار میں پاگل ہوگئی اور اپنے چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر اس کے ساتھ بھاگ گئی۔ اب تینوں بچوں کی ذمہ داری باپ پر آ گئی ہے اور ماں کے بغیر بچوں کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے۔ دہلی روڈ پر محلہ رام گڑھی میں رہنے والے ارجن نے بتایا کہ اس کی شادی 2017 میں گریٹر نوئیڈا این ٹی پی سی کے جارچا گاؤں کی لکشمی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد ان کے تین بچے ہوئے۔ اسی دوران لکشمی کے تعلقات چچا کے بیٹے دیپو کے ساتھ بن گئے ۔ارجن نے الزام لگایا کہ لکشمی گھر میں رکھی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے۔
ارجن پولیس سپرنٹنڈنٹ کے پاس درخواست لے کر پہنچا اور اس نے کہا کہ اس کی بیوی پڑوس میں رہنے والے ویرپال کے بیٹے دیپو کے ساتھ بھاگ گئی ہے، اورلکشمی گھر میں رکھے 15000 روپے نقد اور تقریباً 1 لاکھ روپے کے زیورات لے کر بھاگ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچے چھوٹے ہیں اور اپنی ماں کی تلاش میں ہیں۔ ارجن نے پولیس سے لکشمی کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ارجن نے بتایا کہ لکشمی اور دیپو کی شناسائی تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ اگر لکشمی واپس آجائے تو وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ ارجن کی درخواست پر پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ پولیس سی او جتیندر شرما نے بتایا کہ ان دونوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ دونوں کو جلد سامنے لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز