(ملک رحمان)مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے کارکنوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے،صوبے میں وکرز اتحاد اور نظریاتی گروپ کے رہنماؤں نےباضابطہ طور پر اپنے گروپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی سے ورکرز اتحاد اور نظریاتی گروپ کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران پارٹی معاملات، تنظیمی ہم آہنگی اور پارٹی کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفد نے گروپ کے مکمل خاتمے اور تنظیم کے اندر اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا،ورکرز اتحاد اور نظریاتی گروپ کے رہنماؤں نے باضابطہ طور پر اپنے گروپ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا میں ایک مضبوط قوت بنانے کیلئے وہ متحد ہو کر کام کریں گے اور پارٹی پیغام کو ہر سطح پر مؤثر انداز میں پھیلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سےیو اے ای کے وزیرخارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،علاقائی و عالمی صورتحال پرگفتگو