بانی تحریک انصاف سے کل کون ملاقات کریگا ؟،فیملی اور وکلا کی فہرستٰیں جیل حکام کے حوالے

Apr 21, 2025 | 20:40:PM

(ارشاد قریشی) بانی تحریک انصاف سے کل اڈیالہ جیل میں فیملی ممبرز اور پارٹی وکلاء کی  ملاقات کا دن ہے، ان سے ملنے کے لئے  فیملی ممبران اور پارٹی وکلاء  کی فہرستیں جیل حکام کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔ 

 رپورٹ کے مطابق کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی  ملاقات کا دن ہے، اس ملاقات کے لئے فیملی  کی فہرست ترتیب دیدی گئی ۔ کل ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، ڈاکٹرعظمی خان ،نورین نیازی اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔ان کے ساتھ قاسم زمان خان ،نوشیروان برکی ،جمشید برکی کا نام فہرست میں شامل۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے بانی سے کل  اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنیوالوں میں سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی ، سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ آئیں گے۔ان کے علاوہ نعیم پنجوتھا ، فیصل ملک اور ظہیر عباس چودھری ایڈووکیٹ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والوں  کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز

مزیدخبریں