ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور، کراچی اور ڈی جی پی آر  کو تبدیل کر دیا گیا

Apr 21, 2025 | 22:37:PM
 ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور، کراچی اور ڈی جی پی آر  کو تبدیل کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)محکمہ ریلوے میں اعلیٰ سطح کے تبادلے کر دیئے گئے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ( ڈی ایس) لاہوراور کراچی بھی تبدیل ہونیوالے افسران میں شامل۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور حنیف گل کو  چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ سیفٹی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا۔ڈی ایس ریلوے کراچی ناصر خلیلی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

گریڈ 19کے افسر طارق لطیف کو ڈی ایس ریلوے لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ طارق انور سپرا کو ڈی جی پی آر ریلویز تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز