معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے 

Apr 21, 2025 | 22:40:PM
معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین قریشی انتقال کر گئے ۔ 

معروف شیف ذاکر حسین  کے انتقال کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرائع نے کی،خاندانی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، ڈائلسز ہورہے تھے۔

 شیف ذاکر 16 فروری 1967 کو پیدا ہوئے، عمر 57 برس تھی ،امریکہ میں مقیم تھے،شیف ذاکر ایک ماہ پہلے پاکستان آئے تھے ،ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے،کھانوں کی آسان ترکیبوں کیلئے مشہور تھے۔

کھانا پکانے کی اپنی غیر معمولی مہارت اور کھانوں کے ٹی وی شوز میں دلکش موجودگی کے سبب وہ ملک بھر میں جانے جاتے تھے،شیف ذاکر نے آسان اور گھریلو ترکیبوں کے ذریعے پاکستان کے گھر گھر میں ذائقہ اور اپنائیت بھری،اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے،شیف ذاکر حسین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنائی۔ 

اُن کی وفات پاکستان کے کھانوں کی دنیا میں ایک دور کے اختتام کی علامت ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھیوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت کا سیلاب آیا ہوا ہے، جو اُنہیں صرف ایک شیف نہیں بلکہ ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔

 ان کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر کراچی جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی،ذرائع نے بتایا ہے کہ شیف ذاکر کی تدفین سعودآباد قبرستان ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں : طبیعت ناساز، نوازشریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا