فلم ’چھاوا‘ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن

Apr 21, 2025 | 23:03:PM
فلم ’چھاوا‘ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: COURTESY BOLLYMOVIESREVIEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سٹار وکی کوشال اور رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن ہے اور انڈیا میں600 کروڑ کا بزنس کر چکی اور دنیا بھر میں اس کا بزنس 807 کروڑ ہے۔
بھارت ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فلم مراٹھا جنگجو چتراپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چتراپتی سانبھاجی مہاراج کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔’’پشپا ٹو ‘‘اور’’ ستری ٹو‘‘ کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے، وکی کوشال کے والد شام جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے، وکی کوشال کے والد شام کوشال بالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر ہیں اور انہوں اس فلم کو بلاک بسٹر بنانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ پارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 600 ناٹ آؤٹ، چھاوا نے 600 کروڑ کا مارک عبور کر لیا۔ پشپا ٹو اور ستری ٹو کے بعد چھاوا سنگ میل عبور کرنے والی تیسری ہندی فلم بن گئی۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ چھاوا کو محبت دینے کے لیے رب کا اور سب کا شکریہ۔
اگرچہ اس فلم نے انڈیا میں 600 کروڑ کمائے ہیں لیکن عالمی سطح پر اس کی کمائی اس سے زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس کا بزنس 807 کروڑ ہے۔ٹریڈ اینالسٹ ترن ادارش نے اس کی تصدیق کی اور اس فلم کے انڈیا میں بزنس کا بریک اپ پوسٹ کیا۔فلم میں سانبھاجی مہاراج کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین امریکہ میں انتقال کر گئے