بلوچستان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے تین مہینوں میں 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہُنرمندوں کو خلیجی ممالک بھیجا