شلوار قمیض نہیں،شرٹ پتلون،خیبر پولیس کی وردی تبدیل

Apr 21, 2025 | 23:41:PM
شلوار قمیض نہیں،شرٹ پتلون،خیبر پولیس کی وردی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد شنواری) قبائلی اضلاع میں پولیس اصلاحات جارہی ہیں اور آج کا دن خیبر پولیس کے لئے تاریخی دن قرار پایا۔خیبر پولیس نے باقاعدہ طورپر خیبر پختونخوا پولیس یونیفارم پہننے کا آغاز کردیاہے۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال  کا کہنا ہے کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا کے وژن کے تحت قبائلی اضلاع میں پولیس اصلاحات جارہی ہے ، آج کا دن خیبر پولیس کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، خیبر پولیس نے آج سے باقاعدہ طورپر خیبر پختون خواہ پولیس یونیفارم پہننے کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ150 سالہ پرانی وردی تبدیل کرکے خیبر پختونخوا پولیس طرز کی وردی متعارف کرائی،خیبر پولیس اب دیگر اضلاع کی طرح پینٹ شرٹ یونیفارم پہننے کی پابند ہوگی۔نئی یونیفارم سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہونگے، کارکردگی اور اعتماد میں تبدیلی آئے گی۔

 اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کیساتھ گروپ فوٹو لی، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین امریکہ میں انتقال کر گئے