ہراسانی کے بڑھتے واقعات،اداکارہ سحرخان نے حفاظت کےلئے"ٹیزر"خریدلیا

یہ آلہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں،مغربی ممالک میں پولیس بھی جرائم کی روک تھام کے لیے استعمال کرتی ہے

Aug 21, 2024 | 10:35:AM
ہراسانی کے بڑھتے واقعات،اداکارہ سحرخان نے حفاظت کےلئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی  اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے پریشان ہوکر اپنی حفاظت کے لیے "ٹَیزر" خرید لیا۔

کراچی سمیت ملک  بھرمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں،ملزمان دن دیہاڑے خواتین کو ہراساں کرنے کے باوجود  کُھلے عام گھوم رہے ہیں۔اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ سحر خان نے ایک اہم اقدام اٹھایاہے۔

معروف اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ملک میں ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے لہٰذا میری تمام لڑکیوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی حفاظت  کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

سحر خان نے اپنی سٹوری میں مزید کہا کہ میں نے اپنے دفاع کے لیے"ٹَیزر "خرید لیا ہے اور میں ہر لڑکی سے بھی یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ بھی اپنی حفاظت کے لیے کوئی آلہ یا ٹَیزر اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں، میں نے یہ ٹَیزر آن لائن منگوایا ہے، آپ بھی آن لائن شاپنگ کے ذریعے یہ آلہ خرید سکتی ہیں جس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

اداکارہ  نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بہنوں کو بھی اپنی حفاظت کی تاکید کی ہے اور تمام خواتین سے بھی کہہ رہی ہوں کہ آپ تحفظ کے لیے خود تیار رہیں کیونکہ یہاں کوئی کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:"ابھی زندہ ہوں توجی لینے دو"بھارتی اداکارشریاس تلپاڈے کاموت کی افواہوں پر ردعمل

واضح رہے کہ ٹَیزر ایک ایسا آلہ ہے جس سے تیز کرنٹ نکلتا ہے، یہ آلہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں جبکہ مغربی ممالک کی پولیس بھی جرائم کی روک تھام کے لیے یہ آلہ استعمال کرتی ہے۔