ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران میں پاکستانی زائرین کو حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے شہر یزد میں زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 15 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران میں روڈ حادثے میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں روڈ حادثے میں جانی نقصان ہونے پر انتہائی افسوس ہوا ہے، لاڑکانہ سے 50 تا 55 زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ پیش آیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو ایران میں متاثر خاندانوں کی مدد کرنے اور کراچی میں ایران کے قونصل جنرل سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی جسد خاکی لانے کا انتظام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی گھر بیٹھے رجسٹرڈ کروائیں، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکامات نجاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کریں،وزارت خارجہ سے جسد خاکی کی واپسی کیلئے اقدامات کرے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واپسی کیلئے سفری سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔