پی ٹی آئی کل ترنول میں ہر صورت جلسہ کرے گی،علی امین گنڈاپورکااعلان

جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ،یہ اگر کورٹ کے خلاف گئے تو ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں

Aug 21, 2024 | 14:42:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کل 22 اگست کو ترنول کے مقام پر ہر صورت میں پی ٹی آئی جلسہ منعقد کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے ہماری ایک سیاسی تحریک ہے،جلسے کی راہ میں رکاوٹ اور آئینی و قانونی حق کو دبانے کی کوشش ہوئی تو سخت مزاحمت ہوگی۔

علی امین گنڈاپور  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے،یہ اگر کورٹ کے خلاف گئے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور میری گاڑی سب سے آگے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس, عمران خان، بشریٰ بی بی کے وکلا کی غیر حاضری پر سماعت ملتوی

علی امین خان گنڈاپور کامزیدکہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہے اور ملک کے مستقبل کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں