اگر نوجوان نسل کو مواقع دیئے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا : وزیر اعظم

Aug 21, 2024 | 16:43:PM
 اگر نوجوان نسل کو مواقع دیئے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا : وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر نوجوان نسل کو مواقع دیئے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا ، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں جدید علم دیں تاکہ  پاکستان میں ترقی کا انقلاب لا سکیں۔ 

اسلام آباد میں منعقد یوتھ کنونشن میں وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبقاز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس یوتھ کنونشن میں قوم کے قابل نوجوان بیٹے بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہوں، ابھی چند روز قبل ہم نےیوم آزادی منایا اور ان خوشیوں میں 40 سال بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے خوشیوں میں اضافی کردیا، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے دن رات محنت کی اور پاکستان کو گولڈ میڈل جیتا کر ثابت کیا کہ حالات کتنے مشکل کیوں نہ ہوں اگر قومیں فیصلہ کرلیں کے ہار نہیں ماننی تو ہم کامیاب ہوں گے، پاکستان کی ترقی کی کنجی آپ کے ہاتھ میں ہے، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں جدید علم دیں تاکہ آپ پاکستان میں ترقی کا انقلاب لا سکیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا اور پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، اس سفر میں کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ہیں، اگر پاکستان کو کسی نے جوڑا ہوا ہے تو وہ 1973 کا آئین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے، ہم تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنے، قیامت تک دشمن میلی آنکھ سے ہمیں دیکھ نہیں سکتا، ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر دہشتگردی کے ناسور کو دفن کیا، مگر کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ واپس آگئی ہے،وزیر اعظم کے مطابق ہم خلیج ممالک کے لیے گرین مارکیٹ تھے لیکن ہم اس سے فائدہ حاصل نہ کرسکے،جہاں ہمیں کامیابی ملی وہیں آج پی آئی اے کی نجکاری کرنی پڑ رہی ہے، پاکستان کے 5 سالہ ترقی کے منصوبے کو کاپی کیا گیا، ہمیں معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور نوجوان کی ترقی کے لیے اگر ترقیاتی فنڈ سے تمام وسائل نکال کر نچھاور کروں تو وہ کم نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں میرٹ پر لیپ ٹاپس دیے گئے ، پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ سے 22 ارب روپے کے وظائف لاکھوں بچوں کو میرٹ پر دیے گئے،

میرا ایمان ہے جو بھی ہوگا ہم نوجوان نسل کی تعمیر کریں گے، اسمال میڈیم انٹرپرائز میں نوجوانوں کو آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہا یک زمانے میں مشرقی پاکستان ہمارا حصہ تھا مگر پھر وہ جدا ہوگیا، لیکن جس شخص نے پاکستان کے خلاف تحریک چلائی اور کہا کہ دو قومی نظریہ ختم ہوچکا تو آج دیکھیں ان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کابینہ کو کہا کہ بجلی چیلنج ہے، ہم نے 200 یونٹ والوں کو 50 ارب کی سبسڈی دی تاکہ ان کو ریلیف ملے، آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کیخلاف نیب کی درخواست 2 لاکھ جرمانے کیساتھ مسترد کر دی