پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Aug 21, 2024 | 17:14:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ 

ترنول کے مقام پر جلسے کےحوالے سے ضلعی حکام نے اجلاس بلایا جس میں  آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آبادشریک ہوئے ، اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگر نوجوان نسل کو مواقع دیئے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا : وزیر اعظم

مزیدخبریں