رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

Aug 21, 2024 | 18:43:PM
رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے  موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر  این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 24اگست کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ، اس حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ساتھ دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے،  بہاؤ میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، پاراچنار، چارباغ، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، ہزارہ، میں سیلابی صورتحال متوقع ہے، مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے 

دوسری جانب پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، جڑواں شہروں، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، میں بارش متوقع ہے ,جہلم، لاہور، لیہ، میانوالی، ملتان، نارووال، رحیم یار خان، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بارش اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے

 این ڈی ایم اے  نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے ، وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، مسافراور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپر بلیو مون نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا