انتظامیہ نے این او سی کینسل کیا ہے ، ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا :عامرمغل

Aug 21, 2024 | 19:16:PM
انتظامیہ نے این او سی کینسل کیا ہے ، ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا :عامرمغل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر نے عامر مغل نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی کینسل کی الیکن ہمک نے جلسہ کیسنل نہیں کیا۔ 

 22اگست  کو ترنول چوک میں پشاور رو ڈ جلسے کا اعلان کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا، پرامن سیاسی جدوجہد ہماری آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے، پنڈی اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں،یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے،عمران خان کی رہائی، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے : چیئرمین پی ٹی آئی