کراچی :بجلی 5 روپے 75 پیسے مزید مہنگی

Aug 21, 2024 | 20:21:PM

 (24نیوز)پہلے سے مہنگی بجلی کو  کراچی صارفین کیلئے مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے،مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے،صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔

نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹر نیٹ کب تک بحال ہو جائیگا؟ پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

مزیدخبریں