ڈنکے کی چوٹ پر کل اسلام آباد میں جلسہ کرینگے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پراسلام آباد میں جلسہ کریں گے، کل جسلہ کر کے دیکھائیں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کا کہنا تھا کہ جلسہ کی این او سی ہمیں عدالت نے دی ہے،پشاور این او سی کو کمشنر نے کنسل کردیا
خیبرپختونخوا کی عوام نے کل3بجے تک اسلام آباد پہنچ جانا ہے، صوابی سے سب لیڈ کرونگا،کل ہم ہر صورت ترنول پر جلسہ کرینگے اور ان کو بتائیں گے کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے، کل فیصلہ کن مرحلہ اور اور اب فیصلہ ہوگاکہ طاقت عوام کی ہے یا یہ مینڈیٹ چور ہے جو بیٹھے ہوئے ہے،قوم اپنی حق اور حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ نے این او سی کینسل کیا ہے ، ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا :عامرمغل