بنوں میں فائرنگ سے قبائلی رہنماء ڈاکٹر نور محمد قتل

Aug 21, 2024 | 23:28:PM
بنوں میں فائرنگ سے قبائلی رہنماء ڈاکٹر نور محمد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ڈاکٹر نور محمد کو قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنوں کے دورافتادہ علاقہ جانی خیل میں ڈاکٹر نور محمد خان وزیر کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کیلنگ کے ذریعے قتل کیا گیا،نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان کو قتپل کیا، ڈاکٹر نور محمد خان پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما تھے، ان کی نماز جنازہ کل علاقہ جانی خیل میں ادا کی جائے گی۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے کی بااثر ملزمہ پر پھٹ پڑیں