سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز پر تعمیر مونال سمیت 3 ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپریم کورٹنے مارگلہ ہلز پر تعمیر مونال سمیت 3 ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے،نیشنل پارک میں موجود لامونتانا اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے،سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے۔
فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں، وائلڈ لائف کو نقصان پہنچائے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں،ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے،ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے کی بااثر ملزمہ پر پھٹ پڑیں