ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں تیزی 

Dec 21, 2023 | 10:24:AM

(علی صاحی)  پنجاب میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں تیزی کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز صوبہ بھر میں 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا۔

آن لائن سسٹم سے شہریوں نے 1 لاکھ 37 ہزار 299 شہریوں نے لائسنس حاصل کئے جبکہ ٹریفک پولیس دفاتر، خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز سے 72620 شہریوں نے لائسنس حاصل کئے۔

ان لائسنسوں میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہر لاہور میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی

یاد رہے کہ  ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گزشتہ برسوں کی نسبت ہزاروں فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نئے جدید سسٹم میں کوائف کا بیشتر ڈیٹا پہلے سے ہی درج ہوتا ہے۔

مزیدخبریں