ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پل پل بدلتا موسم،آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں رات کودھند کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،آج کوئٹہ، ژوب،چمن اورپشین میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب اورچمن میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں موسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بھاری کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے سموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا