کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کے حلقے سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)سیاسی پہلوان پنجہ آزمائی کےلیے تیار،نواز شریف لاہور اورمانسہرہ،شہبازشریف لاہوراورکراچی ،آصف زرداری نواب شاہ اوربلاول بھٹو لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔مریم نواز، حمزہ شہباز اورعلیم خان لاہور سے انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی ملتان ،جہانگیرترین لودھراں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق لوئردیر اورشیخ رشید راولپنڈی سے دنگل میں اترنے کو تیار۔مولانافضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان اور خواجہ آصف نے سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔
ضرور پڑھیں: جی ڈی اے کی قومی رکن اسمبلی سائرہ بانو کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ،شہباز شریف این اے 123 ،صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی الیکشن لڑیں گے،مریم نواز شریف این اے 119 سے الیکشن لڑیں گی،مریم نواز شریف صوبائی حلقے سے بھی الیکشن لڑیں گی،حمزہ شہباز نےاین اے 118 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
مانسہرہ کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے 15 امیدوار سامنے آئے ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
این اے 14 سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدوراں نے کاغذات حاصل کر لیے، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر شجاع سالم خان نے بھی این اے 14 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے 90 امیدواروں نے کاغذات حاصل کر لیے۔کاغذات نامزدگی شام ساڑھے 4 بجے تک حاصل و جمع کروائے جا سکیں گے۔ 23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور سےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاغذات نامزدگی
ذرائع کے مطابق لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے حاصل کر لیے، این اے 117 سے ملک ریاض، این اے 118 سے حمزہ شہباز، این اے 119 سے مریم نواز اور علی پرویز ملک، این اے 120 سے سہیل شوکت بٹ، این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق، این سے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق، این سے 123 سے شہباز شریف، این سے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے ملک افضل کھوکھر، این اے 126 سے ملک سیف کھوکر ، این اے 127 سے ملک وحید عالم خان ، نصیر بھٹہ اور رمضان صدیق بھٹی، این اے 128 سے خواجہ احمد حسان اور حافظ نعمان، 129 سے مہر اشتیاق اور این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد نواز شریف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔