(24نیوز) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر زمبابوے کے 2 کرکٹر ویزلے مدھیور اور برینڈن میوٹامعطل کر دئیے گئے۔
ڈوپ ٹیسٹ کے مطابق ویزلے مدھیور اور برینڈن میوٹا نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا۔ دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ تھے جس میں آئرش ٹیم کو 1-2 کی فتح ہوئی۔
مزید پڑھیں: لیاقت بلوچ کا 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات نامزدگی جمع
آل راؤنڈر ویزلے مدھیور نے 2020 میں ڈیبیو کیا اُنہیں زمبابوے کا اُبھرتا ہوا ستارہ سمجھا جاتا تھا۔ ویزلے مدھیور نے 2 ٹیسٹ، 36 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔
26 سالہ برینڈن میوٹا نے 4 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔