روزانہ مرنے کی دعاکیاکرتا تھا،ہنی سنگھ کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بائی پولر ڈس آرڈر کے دوران اپنے لیے موت کی دعا کیا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یویو ہنی سنگھ کی ڈاکیومینٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں گلوکار نے اپنی ذہنی حالت سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکیومینٹری میں شاہ رخ کے ساتھ اس خاص ٹور کا ذکر کیا جس کیلئے انہوں نے فوراً سے حامی بھرلی تھی۔
ہنی سنگھ نے کہا کہ اس ارادے کے بعد ہم اگلے دن ہی 4 دن کے ٹور پر امریکا کی فلائٹ پر تھے، اس ٹور کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ کوئی مجھے پھنسانے اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے،اسی ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاسکتے تھے، وہ مجھے شکاگو شو میں ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن میں محسوس کررہا تھاکہ میں گیا تو اس شو کے دوران مرجاؤں گا لہٰذا میں نے انہیں انکارکردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرمناہل ملک شوبز چھوڑنے کےاعلان کے بعدپھر منظرعام پرآگئیں
ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے ایک ٹرمر لیا اور اپنے بال کاٹ دیئے جس کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کو کیپ پہنا کر لے جائیں گے جس پر میں نے مضبوطی سے کہا کہ میں نہیں جاؤں گا اور پھر میں نے کافی کا پکڑا مگ اپنے سر پر دے مارا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں
واضح رہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا مریض کا موڈ یا تو بہت زیادہ خوشگوار ہوجاتا ہے یا پھر بہت زیادہ خراب اور اداسی جیسی کیفیات واضح ہونے لگتی ہیں۔