سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویزکا جائزہ لے گی، جبکہ نئے الاؤنسز سے متعلق سفارشات بھی خصوصی کمیٹی تیارکریگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی کی جانب سے سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش ہونگی، وزیرخزانہ محمداورنگزیب خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد چیمہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری دفاع خصوصی کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ سیکرٹری داخلہ ڈویژن بھی خصوصی کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا،دو روزہ کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا