حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیئے

Dec 21, 2024 | 19:16:PM

(24نیوز)  مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ، حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیےہیں، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔

اس کے علاوہ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں سے سویلینز کی سزائیں مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

مزیدخبریں