(فہیم صدیقی) کراچی سے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے باپ، بیٹا 42 دن بعد گھر پہنچ گئے۔
کراچی سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے نثار پنہور اور بیٹے محسن پنہور کو نامعلوم افراد لے گئے تھے، نثار پنہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے آزاد امیدوار تھے جبکہ بیٹا محسن پنہور پی ایس 85 سے آزاد امیدوار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تین بڑی جماعتوں کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان
اہلخانہ کے مطابق دونوں باپ بیٹا گذشتہ رات گھر پہنچے، دونوں کے گھر پہنچنے سے پولیس لاعلم رہی۔
واضح رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس پی ویسٹ پیش ہوئے، ایس ایس پی ویسٹ نے دونوں کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ان کو لے جانے والوں سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔