(24 نیوز )آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے وارمنسٹراورلارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پردورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل رولینڈ واکرکی دعوت پروارمنسٹراورلارک ہل گیریژن کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔