چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ ، افغانستان کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

Feb 21, 2025 | 09:59:AM
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ ، افغانستان کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا تیسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا،کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

دونوں ٹیموں میں اب تک پانچ ون ڈے کھیلے گئے، تین جنوبی افریقہ نے جیتے، دو میں افغانستان کی ٹیم نے میدان مارا۔

جنونی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما نے کہا کہ افغانستان کے سپنرز ہمارے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، کراچی کی وکٹ بیٹرز کو فائدہ دے سکتی ہے، ہر میچ ہمارے لیے ناک آؤٹ کی طرح ہے، ہم 3 نہیں 5 میچ کھیلنے کے ارادے سے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان سٹیڈیم رکھنے پر تنازع

ادھر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ کا شکار نہیں، بڑے ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کنڈیشن ہمارے لئے آئیڈیل ہیں، پاکستان میں افغانستان ٹیم کے چاہنے والے بہت ہیں، جب تماشائی سپورٹ کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔