پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو زرداری 

Feb 21, 2025 | 10:07:AM
پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو زرداری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے، والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لئے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب، پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں،گورنر پنجاب 

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کیلئے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، بینظیر کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ بلا خوف سیاست میں حصہ لیتی رہیں، ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کیلئے آگے آنے کا راستہ کھولا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں، بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا کل بہتر بنانے کیلئے تھی۔