بھارتی کرائم سیریز"سی آئی ڈی"اب نیٹ فلکس پربھی نشرہوگی 

Feb 21, 2025 | 12:38:PM
بھارتی کرائم سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مقبول بھارتی کرائم سیریز"سی آئی ڈی"اب نیٹ فلکس پربھی نشرہونے جارہی ہے۔

اس معروف سیریز نے کئی سالوں تک بھارت سمیت دنیا بھر کے عوام کو اپنے سحر  میں جکڑے رکھا،اب عالمی سطح پر اس کی مزید پزیرائی کے لیے اسے نیٹ فلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق"سی آئی ڈی" کی ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری 2025ء سے دستیاب ہوں گی۔

نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب"سی آئی ڈی"نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جا سکے گا جس کی نئی قسط ہر ہفتے اور اتوار رات 10 بجے نشر کی جائے گی۔

اس طرح ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ناظرین کے پاس ٹیلی ویژن  کے ساتھ ساتھ سیریز دیکھنے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلانے"ڈاکو مہاراج" میں 3 منٹ پرفارمنس کاکتنامعاوضہ لیا؟

واضح رہے کہ 1998ء سے نشر ہونے والی اس سیریز میں ٹیم پیچیدہ مقدمات کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اے سی پی پردیومن، دیا، ابھیجیت و دیگراس کے کرداروں میں شامل ہیں۔