بھارتی پولیس نے دہلی کی"لیڈی ڈان" کوبالآخر گرفتار کر لیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے کئی سال کی کوششوں کے بعد دہلی کی"لیڈی ڈان" کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ خاتون کو 270 گرام ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 1 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق خاتون طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر تھی،وہ جیل میں قید اپنے شوہر کے گینگ کو بھی چلا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلانے"ڈاکو مہاراج" میں 3 منٹ پرفارمنس کاکتنامعاوضہ لیا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار خاتون کے شوہر پر قتل، بھتہ خوری اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔