یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے: رانا تنویر حسین

Feb 21, 2025 | 15:28:PM
یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے: رانا تنویر حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، نجی شعبے کے تعاون سے یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کو 50 ارب کی سبسڈی دیتے ہیں،گزشتہ برس رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

رواں سال حکومت نے رمضان پیکج کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کیے، ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار 40 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کے تحت نقد امداد دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے دشمنی کرنے والے کو کون معافی دے گا، عظمٰی بخاری

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے غریب کو معیاری اشیاء نہیں مل پا رہی تھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں صرف غیر منافع بخش  سٹورز بند کر رہے ہیں، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔