(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی اندرونی اختلافات نے پارٹی کو ایک اور دھچکا دے دیا،بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج شروع کرنے سے پہلے ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے پر پارٹی کے اندر سے ہی اختلافات سامنے آ گیے ،اڈیالہ کے باہر کیمپ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے لگایا جا ناتھا تاہم اراکین نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ کے باہر کیمپ میں کارکنان شرکت نا کریں بلکہ ممبران اسمبلی اور پارلیمنٹ کریں،کارکنان کے احتجاج کرنے پر انہیں مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
ذرائع نے بتایاکہ صرف ممبران اسمبلی اور پارلیمنٹرین کی کیمپ میں شرکت پر بھی اعتراضات عائد کیے گئے ،کئی اراکین نے تجویز دی کہ ممبران پارلیمنٹ پر بھی سو سو مقدمات ہیں کیمپ سے ہی گرفتار ہو جائے گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کی ناکامی کا بھی حوالہ دیا ،ماہ رمضان کے دوران کسی بھی قسم کے احتجاج کا ایڈونچر نا کیا جایے ۔اراکین کی رائے،تمام کارکنان اور قائدین رمضان کے بعد احتجاج کی تیاری شروع کریں ۔
بعد ازاں، تمام اراکین کی متفقہ رائے نا ہونے پر اڈیالہ جیل احتجاج کا اعلان نا کیا جا سکا ،پی ٹی آئی قائدین نے آئندہ اجلاس میں احتجاج کا طریقہ کار دوبارہ زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں،پرویز خٹک نےخاموشی توڑ دی