(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر غازی آباد میں بیوی اپنے شوہر کو بتائے بغیر کئی کئی دنوں تک گھر سے غائب رہتی تھی۔ واپس آنے کے بعد جب اس کا شوہر اس سے سوال کرتا تو وہ اسے بتاتی کہ وہ اپنی سہیلی کے ساتھ پہاڑوں میں سیر کیلئے گئی تھی۔ بار بار وہاں جانے کی وجہ سے شوہر کو شک ہونے لگا، پھر ایک دن شوہر نے بیوی کو جان سے مار دیا۔
بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق دہلی بارڈر پر واقع لونی علاقے میں بیوی اپنے شوہر کو بتائے بغیر کئی کئی دنوں تک گھر سے غائب رہتی تھی۔ واپس آنے کے بعد جب اس کا شوہر اس سے سوال کرتا تو وہ اسے بتاتی کہ وہ اپنی سہیلی کے ساتھ پہاڑوں میں سیر کے لیے گئی تھی۔ بار بار وہاں جانے کی وجہ سے شوہر کو شک ہونے لگا، جس کی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا ہونے لگا۔ ایک دن گفتگو کے دوران بیوی کے منہ سے سچ نکل آیا۔ جس کے بعد شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کرکے سخت زخمی کر دیا ۔خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق غازی آباد کے ٹیلا موڑ تھانہ میں بڑوت کے رہنے والے آصف نے شکایت درج کرائی کہ ملزم شمشاد ولد شمشیر ساکن پسونڈا گاؤں تھانہ ٹیلاموڑ نے میری بہن (ملزم کی بیوی) کو قتل کرنے کی نیت سے اس کے پیٹ میں چھری اور شیشے کی بوتل سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔بعد میں اسے جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نےٹیلا موڑ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ۔ جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور 19 فروری کو ملزم شمشاد کو کرن گیٹ گول چکر، ٹیلاموڑ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم شمشاد نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس کی بیوی بتائے بغیر گھر سے کافی دنوں کیلئے کہیں چلی جاتی تھی ۔ جب اس نے پوچھا کہ تم کہاں اور کس کے ساتھ گئی تھی تو وہ بتاتی کہ سہیلی کے ساتھ کبھی پہاڑوں پر گھومنے گئی تھی اور کبھی گوا گھومنے گئی تھی۔آئے دن باہر جانے کی وجہ پوچھنے پر دونوں میں جھگڑا ہونے لگا تھا۔ واقعے کے دن شوہر نے اس کا موبائل چیک کیا۔ اس بات پر دونوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی۔اس سے مشتعل ہو کر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی نیت سے سبزی کاٹنے والی چاقو اور شیشے کی بوتل سے پیٹ میں وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ جس کے دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈیاVSبنگلہ دیش،بھارتی کھلاڑیوں نےمتعدد ریکارڈز قائم کردیئے