بھارتی یاتریوں کے 154 رکنی گروپ کو پاکستانی ویزے جاری

Feb 21, 2025 | 21:04:PM
بھارتی یاتریوں کے 154 رکنی گروپ کو پاکستانی ویزے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی یاتریوں کے 154 رکنی گروپ کو ویزے جاری کر دیئے ہیں، یہ یاتری پاکستان میں ضلع چکوال کے مقدس شری کٹاس راج مندروں کا دورہ کریں گے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی یاتریوں کو یہ ویزے 24 فروری سے 02 مارچ 2025 تک کی مدت کے لئے جاری کِئے گئے ہیں۔

اس موقع پر بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے زائرین کے لیے روحانی طور پر مفید اور مکمل سفر کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعد وڑائچ نے کہا کہ پاکستانی ناظم الامور نے اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اپنی پالیسی پر کاربند ہے۔

انھوں ںے کہا کہ پاکستانی حکومت اسی پالیسی کے مطابق ایسے دوروں کے کئی سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی پولیس نے دہلی کی"لیڈی ڈان" کوبالآخر گرفتار کر لیا