سونیا گاندھی کو پیٹ کا مسئلہ، چیک اپ کے بعد گنگا رام اسپتال سے ڈسچارج
(ویب رپورٹ)کانگریس کی سابق صدر اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو ایک دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کے بعد آج گنگا رام اسپتال نئی دہلی سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ محترمہ سونیا گاندھی کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد جمعرات کی نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال سے معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں پیٹ سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ چیک اپ کےبعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون کا سابق شوہر گرفتار