(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمان چند ماہ قبل اپنی اہلیہ سائرہ رحمان سے طلاق کی وجہ سے خبروں میں تھے، لیکن طلاق کے بعد اب ان کی سابق اہلیہ سائرہ رحمان کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائرہ رحمان کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائرہ رحمان کی سرجری ہوئی ہے اور اس بات کی معلومات انکے وکیل وندنا شاہ نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ وندنا شاہ نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سائرہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے پر اظہار تشکربھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ کے درمیان شادی کے 29 سال گزرنے کے بعد نومبر 2024 میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون کا سابق شوہر گرفتار