سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ٹریفک حادثے کا شکار

Feb 21, 2025 | 23:03:PM
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ٹریفک حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی کار کو حادثۃ پیش آیا ہے، دادا کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مغربی بنگال کے ضلع ہردوان میں دُرگاپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں سارو گنگولی سفر کر رہے تھے۔

سڑک پر اچانک ٹرک سامنے آنے کے بعد بریک لگانے سے پیچھے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ان گاڑیوں میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار بھی شامل تھی۔ سابق کرکٹر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں سارو گنگولی سمیت ان کے کسی ساتھی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ سب محفوظ رہے تاہم ان کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔

حادثے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی، جس نے راستہ کلیئر کرایا اور اس کے بعد گنگولی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیاVSبنگلہ دیش،بھارتی کھلاڑیوں نےمتعدد ریکارڈز قائم کردیئے