شعیب ملک کی تیسری شادی پر ریحام خان بھی بول پڑیں

Jan 21, 2024 | 08:40:AM

(ویب ڈیسک)  عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ریحام خان کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’ٹوئٹر اور ٹی وی ایک پریشان خالہ جان اور پھوپھی جان بن گئے ہیں جومسلسل شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں  گپ شپ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر نہیں ہے؟ اپنے رشتوں پر  دھیان دیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا  کہ  اگر آپ کچھ کہنا لازم سمجھتے ہیں تو  شادی شدہ اور طلاق یافتہ لوگوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔ انہوں نے اس تلخ حقیقت سے بھی پردہ ہٹایا اور میڈیا کو یہ باور کروایا کہ آپ نہیں جانتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ برائے مہربانی کچھ تو خیال رکھیں۔

ریحام خان نے اپنی پوسٹ پر ہیش ٹیگ ’ثانیہ مرزا‘، ’شعیب ملک‘، ’ثنا جاوید‘ کا بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں، پولیس پہنچ آئی، سٹیج اکھاڑ دیا

خیال رہے کہ ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی تھی، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے۔ ریحام نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے 3 جواں سال بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی لیکن جوڑے کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں