صدر اور وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارت سنبھالنے پر مبارکباد

Jan 21, 2025 | 00:33:AM
صدر اور وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارت سنبھالنے پر مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے دوسری زندگی ملی،ٹرمپ کاسرحدوں پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان