مختلف شہروں میں مرغی اور انڈے کی قیمتیں کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
لاہورمیں برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے کی کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 588 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز گوشت 595 روپے کلو تھا,لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 31 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، انڈے 270 روپے درجن سے 239 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالر سستا
ملتان میں زندہ برائلر کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ہے، ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 231 روپے ہے۔
فیصل آباد میں مرغی 13 روپے سستی ہوئی ہے، فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، برائلر گوشت 562 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، گزشتہ روز گوشت 582 روپے کلو تھا.