فیول کی کمی، لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

Jan 21, 2025 | 12:50:PM
فیول کی کمی، لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز  نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے  470 سعودی عرب جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے کو ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کرایا گیا، بعد ازاں طیارے کو سعودی عرب روانہ کر دیا گیا،ایئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اسے بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ،صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟