(ویب ڈیسک)امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں’’نازی سیلوٹ‘‘ سے ملتا جلتا اشارہ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ایلون مسک نے ایسا اشارہ کیا جو نازی سلامی سے ملتا جلتا تھا، جسے ’’سیگ ہیل سلام‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جسے نازی جرمنی میں سلام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
اسے 1926 میں نازی پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنایا تھا اور ایڈولف ہٹلر کی فرمانبرداری کی علامت تھی، جدید جرمنی، آسٹریا اور سلوواکیا میں یہ اقدام غیر قانونی ہے اور زیادہ تر مغربی ممالک میں اسے یہود مخالف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ کی حلف برداری میں امریکی سینیٹر کی شارٹس میں شرکت
ایکس، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ واشنگٹن کے کیپٹل ون ایرینا میں سٹیج پر نمودار ہوئے، جہاں نو منتخب صدر کے حامی ایک ریلی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
78 سالہ ریپبلکن کو وائٹ ہاؤس واپس لانے پر ہجوم کا شکریہ ادا کرنے پر مسک نے اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے سینے کے بائیں حصے کو تھپتھپا اور پھر اپنی ہتھیلی کھول کر اپنا بازو بڑھایا اور اپنے پیچھے بیٹھے ہجوم کو دیکھنے کا اشارہ دہرایا۔
ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔