سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک   

Jan 21, 2025 | 15:51:PM
سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔

 مزید پڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،27دہشتگرد ہلاک
 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔