(ویب ڈیسک)بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی انڈر 19 ورلڈ کپ میں میچ جیتنے کیلئے دیا گیا ٹارگٹ صرف 2 اوورز اور 5 گیندوں پر حاصل کر کے ملائیشیا کی خواتین کرکت ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور بھارتی بالرز نے تباہ کن بالنگ اور پوری ٹیم کو 32 کے معمولی سکور پر آئوٹ کر دیا۔ بھارتی بالر ویشنوی شهر ما نے پانچ وکٹ اور آیوشی شکلا نے تین وکٹ حاصل کئے۔ شاندار گیند بازی کے بعد بھارتی بیٹر جی تر شا کی ناٹ آؤٹ 27 رنز کی اننگز کی بدولت بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہدف محض 2.5 اوور میں ہدف حاصل کر کے ملائیشیا کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔جی تریشا نے 12 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 27 ناٹ آؤٹ رن بنائے جبکہ جی کملینی 4 رنز پر ناٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کیلئے کتنی فیس اور عمر کی حد کیا ہوگئی ؟