ترکیہ :ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افرادجان سے گئے،51 زخمی بھی ہوئے

Jan 21, 2025 | 21:37:PM
ترکیہ :ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افرادجان سے گئے،51 زخمی بھی ہوئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکی کے بولو صوبے میں ہوٹل میں لگی آگ کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

ترکی کے ایک سیاحتی مقام پر ہوٹل میں لگی آگ کے نتیجے میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 51 زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعہ بولو صوبے میں رات کے وقت پیش آیا جب آگ ہوٹل میں پھیل گئی۔

اس کے علاوہ عمارت سے چھلانگ لگانے والے 2 افراد بھی دم توڑ گئے جبکہ کچھ افراد نے اپنے کمروں سے نیچے اترنے کے لیے چادروں کا سہارا لیا جبکہ آگ کی اطلاع ملتے ہی 30 فائر ٹرک اور 28 ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور امدادی ٹیموں نے متاثرین کو فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

آگ کے بارے میں ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ریستوران میں نصف شب کے قریب شروع ہوئی اور پھر تیزی سے پھیل گئی۔ تاہم اس آگ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس سانحے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

دیگر کیٹیگریز: دنیا