(وسیم احمد)پاکستانی کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان 11 فروری تک ہوگا، صائم ایوب کی انجری کے باعث سلیکشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان 11 فروری تک کرنا ضروری ہے تاہم صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹیم کے اعلان میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صائم ایوب کا فیصلہ ہونے کے بعد سہہ ملکی سیریز کیلئے بھی پاکستانی ٹیم کا حتمی انتخاب کیا جائے گا،اس صورتحال میں اگر صائم ایوب ٹیم میں شامل نہیں ہوتے تو فخر زمان کی سلیکشن تقریباً یقینی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ پی سی بی نے امام الحق اور حسیب اللہ کے نام پر بھی غور شروع کر دیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے مختلف متبادل پر سوچ بچار جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان