عامر خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا اصول توڑ ڈالا

Jan 21, 2025 | 22:41:PM
عامر خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا اصول توڑ ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا سب سے بڑا اصول توڑ ڈالا۔

عامر خان نے ان دنوں فلموں سے وقفہ لے رکھا ہے اور فیملی کو وقت دے رہے ہیں اپنے طویل فلمی کیرئیر میں عامر خان نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور ان کی فلموں نے بالی وڈ کو کمائی کا ایک نیا معیار دیا ہے۔

مسٹرپرفیکشنسٹ نے فلمی کیرئیر کے دوران کئی اصول بنا رکھے تھے جن میں سب سے اہم کسی ایوارڈ شو میں نہ جانا اور اپنی فلم کی پروموشن کیلئے کسی ٹی وی پروگرام میں حصہ نہیں لیتے تھے۔

عامر خان نے دو شادیاں کیں لیکن دونوں شادیاں ناکام ہوگئیں ان کی پہلی شادی 1986 میں اداکارہ رینا دتا سے ہوئی تھی اور طلاق 2002 میں ہوئی، ان سے ان کا بڑا بیٹا جنید خان اور بیٹی ارا ہیں۔

 اس کے علاوہ 2005 میں دوسری شادی کرن راؤ سے کی اور دونوں میں 2021 میں علیحدگی ہوگئی اور دونوں کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

اب بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے سب سے بڑے بیٹے جنید خان کیلئے اپنے کیرئیر کا اصول توڑا ہے اور وہ بیٹے کی فلم کی پروموشن کیلئے ٹی وی شو میں شریک ہوئے۔

عامر خان نے بیٹے کیلئے بگ باس کے 18 ویں سیزن کے فائنل میں بیٹے جنید خان کے ساتھ شرکت کی، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عامر بگ باس میں شریک ہوئے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے بیٹے جنید خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ‘لویاپا‘ کی فلم اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے اس کی پروموشن کیلئے عامر خان بھی بگ باس کے فائنل میں پہنچے اور خوب مستی مذاق کیا۔

عامر خان اور سلمان خان بھی برسوں بعد کسی پروگرام میں ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے، دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کو ناظرین نے بھی بے حد پسند کیا۔

دوسری جانب جنید خان، عامر خان کے بیٹے ہونے کے باوجود بڑی محنت کے بعد فلمی دنیا میں ڈیبیو کر پائے ہیں اور مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک انٹرویو میں اعتراف بھی کیا تھا کہ جنید نے فلموں میں کردار حاصل کرنے کیلئے کڑی محنت کی ہے اور ڈائریکٹرز کے پاس کئی بار چکر لگائے ہیں۔

جنید کی پہلی فلم مہاراج تھی جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش