محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی

Jan 21, 2025 | 22:56:PM
محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات  نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری